Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیالکوٹ : مشتعل ہجوم کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والا شخص دم توڑ گیا

40 سالہ شخص کو سول اسپتال میں مخالفین نے پولیس سے چھین کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا
شائع 30 مارچ 2024 01:20pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے والا عابد علی لاہور کے اسپتال میں دم توڑ گیا، واقعہ میں ملوث 35 ملزمان میں سے چھ گرفتار ہوچکے ہیں۔

تین روز قبل سول اسپتال میں مشتعل ہجوم نے تھانہ سبز پیر پولیس کی حراست سے مقدمہ قتل کے ملزم عابد علی کو ہتھکڑی سمیت چھڑوا کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

مشتعل ہجوم ملزم عابد علی کو نیم مردہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے جس کے بعد اسے تشویشناک حالت میں لاہور کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا ہے۔

ملزم عابد علی پر مخالف فریق کے طیب نامی شخص کو فائرنگ کرنے کا الزام تھا۔

واقعہ کے بعد ڈی پی او حسن اقبال نے غفلت و لاپرواہی برتنے پر ایس ایچ او سبز پیر ملک افضال کو معطل کر دیا تھا۔

punjab

Murder

Punjab police