Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور : سیف سٹی نے لڑکی کو ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کروا دیا

لڑکی کو آفس کے باہر موٹر سائیکل سوار نے ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی
شائع 30 مارچ 2024 11:09am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

سیف سٹی اتھارٹی کا ایک اور احسن اقدام سامنے آگیا۔ آفس کے باہر کھڑی لڑکی کو ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کروا دیا۔

گرومانگٹ روڈ گلبرگ کے علاقے میں لڑکی کو آفس کے باہر موٹر سائیکل سوار نے ہراساں کرنے کی کوشش کی، جس کے بعد پریشان لڑکی نے 15 ایمرجنسی پر کال کی۔

سیف سٹی ٹیم نے لڑکی کی شکایت پر فورا پولیس کو ریسکیو کیلئے بھجوایا۔

سیف سٹی کیمروں سے ملزم کو ٹریس کیا گیا اور گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

ترجمان سیف سٹیز کا کہنا ہے کہ خواتین اپنے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے موبائل میں ”ویمن سیفٹی ایپ“ انسٹال کریں۔

خواتین ویمن سیفٹی ایپ کے الرٹ 15 اور لائیو چیٹ فیچرز سے فوری مدد حاصل کرسکتی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک 3 لاکھ سے زائد خواتین پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ انسٹال کر چکی ہیں۔

punjab

lahore police

Women

Crime