Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عارف والا : تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات، گھر سے ماں اور 2 بیٹوں کی لاشیں برآمد

واقعہ پر آئی جی پنجاب کا نوٹس، آر پی او ساہیوال سے رپورٹ طلب
شائع 30 مارچ 2024 09:05am

عارف والا میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی ہے جہاں گھر سے ماں اور دو بیٹوں کی لاشیں ملیں ہیں۔

افسوسناک واقعہ تھانہ رنگشاہ کے علاقے میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق ماں اور دو بیٹوں کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں۔

واردات کے بعد پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین میں 70 سالہ سرداراں، 42 سالہ لیاقت اور 35 سالہ رفاقت شامل ہیں۔

ابتدائی طور پر لرزہ خیز واردات کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔

punjab

Murder

Punjab police