Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دوران آپریشن برہنہ مریضہ کی ٹک ٹاک بنانے پر وزیرصحت نے نوٹس لے لیا

ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی،خواجہ عمران نذیر
اپ ڈیٹ 29 مارچ 2024 11:44pm

ضلع ننکانہ کے تحصیل ہیڈکوارٹرز ٹی ایچ کیو اسپتال شاہ کوٹ کے آپریشن تھیٹرمیں مریضہ کی ٹک ٹاک بنائی جانےلگیں نرس نےآپریشن تھیٹرمیں دوران آپریشن مریضہ کی ویڈیو بنا کرسوشل میڈیا پروائرل کردی۔

واقعہ پر آپریشن تھیٹرمیں مریضہ کی برہنہ ویڈیوبنانےپر اسپتال انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی۔ ویڈیو وائرل ہونے پر وزیرصحت خواجہ عمران نذیر نے معاملہ کانوٹس لے لیا۔

وزیرصحت نے سیکرٹری صحت علی جان کو کمیٹی بنانے کی ہدایت کر دی۔

خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ واقعہ کی مکمل چھان بین کرکےذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اسپتالوں میں خواتین کی پرائیویسی کا مکمل تحفظ کیا جائےگا، اسپتالوں میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پرہسپتال انتظامیہ ذمہ دار ہوگی۔

operation

hospital

TIK TOK