Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھائی اور باپ کےہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ پر بد ترین تشدد ہوا، بہن

بھائی نے ماریہ کے حوالے سے خبر دی ، غسل کے وقت دیکھا اس کی آنکھ اور منہ سے خون بہہ رہا تھا، بڑی بہن کوثر
اپ ڈیٹ 29 مارچ 2024 11:38pm

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی اور باپ کےہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی بڑی بہن کوثرکابیان منظرعام پرآگیا۔

ماریہ کی بہن کوثر کا کہنا ہے کہ بھائی نےرات ایک بجےماریہ کی طبعیت خراب ہونےکی اطلاع دی، جب ہم گھر پہنچی توماریہ مرچکی تھی۔

بہن کوثر بی بی نے مزید کہا کہ میت کوغسل دیتے وقت پتہ چلا کہ ماریہ پر بری طرح تشددکرکے گلا دبایا گیا تھا۔ ماریہ کی آنکھ اور ناک سے خون بھی بہہ رہا تھا اور اس کی ایک سائیڈ مسلی ہوئی تھی۔

مقتولہ کی بہن کوثر نے اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ کردیا۔ کہا کہ میری بہن کے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے ہمیں انصاف دیا جائے۔

واضح رہے کہ افسوس ناک واقعہ 17 اور 18 مارچ کی درمیانی شب ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں 277 ج ب میں پیش آیا تھا جہاں ملزمان نے قتل کے بعد خاموشی سے مقتولہ ماریہ کی رات کو تدفین بھی کردی تھی۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مقتولہ کی قبرکشائی کی تھی جس کے بعد فرانزک کے لیے نمونے لیے گئے۔

police

Murder

Punjab police

Toba tek Singh