Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بی آر ٹی اسکینڈل: ٹھیکیداروں کے 75 بینک اکاؤنٹس منجمد

ٹھیکیداروں کے دو رہائشی پلاٹس سیل کرنے کے احکامات بھی جاری
شائع 29 مارچ 2024 09:18pm

بی آر ٹی اسکینڈل سے متعلق احتساب عدالت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔ احتساب عدالت نے بی آر ٹی سیکنڈل میں ملوث ٹھیکیداروں کے 75 بینک اکاؤنٹس منجمد کردئیے۔

احتساب عدالت نے ڈی جی نیب کے احکامات کی توثیق کردی، ٹھیکیداروں کے دو رہائشی پلاٹس سیل کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے

نیب وکیل کے مطابق نیب بی آر ٹی سکینڈل کی تحقیقات کررہا ہے۔ ڈی جی نیب نے دو ٹھیکیداروں کے 75 بینک اکاؤنٹس منجمند کرنے کا فصیلہ کیا ہے، ڈی جی نیب نے دو رہائشی پلاٹس بھی سیل کرنے کے احکامات بھی دئیے ہی۔

NAB

lahore