Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی سیکریٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد تبدیل

آئی جی اسلام اآباد نے جاتے جاتے 14انسپکڑز کی ترقی کا پروانہ جاری کر دیا
اپ ڈیٹ 29 مارچ 2024 10:27pm

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرر و تبادلے کر دیئے گئے، آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کو تبدیل کردیا گیا۔ سید علی ناصر رضوی نئے آئی جی اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ۔

گریڈ 20 کے سیدعلی ناصر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات تھے۔ آئی جی اسلام آباد اکبر ناصرخان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

آئی جی اسلام اآباد نے جاتے جاتے 14انسپکڑز کی ترقی کا پروانہ جاری کر دیا۔ آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے ترقی دینے کی منظوری دی تھی۔

ترقی پانے والوں میں انسپکٹرز محمد شریف، اسد اللہ منگی، احمد کمال ملک، دلاور خان، ذوالفقار علی، امتیاز اور انصر علی شامل ہیں جن کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

ترقی پانے والے افسران ایک سال پروبیشن پیرڈ پر رہیں گے۔

ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ خوشحال خان کو ایڈیشنل سیکرٹری پاور مقرر کر دیا گیا۔ جبکہ سیکرٹری تجارت خرم آغا کو سیکرٹری داخلہ تعینات کیا گیا ہے۔

خوشحال خان اس سے قبل ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ اور کیپٹن خرم آغاریٹائرڈ پہلےسیکرٹری کامرس تعینات تھے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشنز جاری کر دئیے گئے ہیں۔

IG Islamabad

Establishment