Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ضلع بدین کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق، وزارتِ قومی صحت

رواں سال 83 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے
شائع 29 مارچ 2024 06:46pm

ضلع بدین کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی، وزارتِ قومی صحت کے مطابق رواں سال 83 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

ضلع بدین میں ماحولیاتی نمونوں میں پائے جانے والے وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے۔

وزارتِ قومی صحت کے مطابق رواں سال مثبت ہونے والے تمام ماحولیاتی نمونوں اور دو پولیو کیسز میں یہی وائرس پایا گیا ہے۔

وزارتِ قومی صحت نے والدین سے اپیل کی کہ 5 سال سے کم عمر بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں، کیونکہ پولیو ایک لاعلاج مرض ہے جو 5 سال سے کم عمر بچوں پر حملہ آور ہوتا ہے۔

Polio Cases

بلوچستان

Polio

Polio Virus

polio team

Polio Vaccination Campaign