Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹوبہ ٹیک سنگھ: بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کو پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے ’ہائی پروفائل‘ کیس قرار دے دیا

اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی واقعے کا نوٹس لے لیا تھا
شائع 29 مارچ 2024 03:43pm

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کی بہن کو قتل کرنے کے معاملے پر پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے کیس کو ہائی پروفائل قرار دے دیا ۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈی پی او، ایس پی اور ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر یکم اپریل کو طلب کر لیا ہے۔

جبکہ سید فرہاد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے ویژن کےتحت کیس کو ہائی پروفائل ڈکلیئر کیا، افسران کو تفتیش، شہادت اکٹھی کرنےلائن آف ایکشن دیا جائیگا۔

پراسیکیوٹر جنرل کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کو کرائم فری بنانے کیلئے اقدامات کرینگے۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے ویژن کے تحت خاتون کے بہیمانہ قتل کو ہائی پروفائل ڈکلیئر کیا۔

افسران کو تفتیش، شہادت اکٹھی کرنے بارے لائن آف ایکشن دیا جائیگا۔ وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق صوبے کو کرائم فری بنانے کیلئے اقدامات کریں گے۔ محکمہ پراسیکیوشن جرائم کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

واضح رہے ماریہ بی بی کو سگے بھائی فیصل نے گلہ دبا کر قتل کیا تھا۔ قتولہ کا والد عبد الستار اور بھائی شہباز شریک ملزم ہیں، جبکہ ماریہ کے قتل کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ 17 اور 18 مارچ کی درمیانی شب ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں 277 ج ب میں پیش آیا، ملزمان نے خاموشی سے مقتولہ ماریہ کی رات کو تدفین بھی کردی۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کیا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار کہتے ہیں۔ قتل کا واقعہ دوسرے بھائی نے رپورٹ کیا، یہ شخص بھی موقع واردات پر موجود تھا۔

punjab

sister

Violence agains women

Toba tek Singh

brother and father