Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو عمرے پرجانے کی اجازت دے دی

عدالت نے عامر ڈوگر کو بیان حلفی جمع کروانے کی ہدایت کردی
شائع 29 مارچ 2024 03:34pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عامر ڈوگر کو عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے کی اجازت دے دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کی درخواست پر سماعت کی، عامر ڈوگر اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اور عمرے پر جانے کے لیے اجازت دینے کی استدعا کی۔

کسی لسٹ میں نام نہ ہونے پر پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عامر ڈوگر کو عمرے کی ادائیگی کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ عامر ڈوگر 3 سے 9 اپریل تک عمرہ ادائیگی کیلئے بیرون ملک جا سکتے ہیں۔

عدالت نے عامر ڈوگر کو ڈپٹی رجسٹرار کے پاس بیان حلفی جمع کروانے کی بھی ہدایت دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عامر ڈوگر کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست کی سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی۔

pti

Justice Amir Farooq

Islamabad High Court

umrah

Amir dogar