Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بابر اعظم نے پی سی بی سے تینوں فارمیٹ کی کپتانی کا مطالبہ کردیا

بابراعظم نے وائٹ بال کرکٹ میں قیادت کی پیش کش قبول نہیں کی ہے، کرک انفو
اپ ڈیٹ 29 مارچ 2024 08:38pm

قومی ٹیم کے بیٹر بابر اعظم نے پی سی بی سے تینوں فارمیٹ کی کپتانی کا مطالبہ کردیا۔ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی کی بابراعظم کووائٹ بال کرکٹ میں قیادت کی پیش کش کی گئی ہے جو کہ بابراعظم نے قبول نہیں کی ہے۔

کرک انفو کے مطابق حال ہی میں ٹی 20 کے کپتان بننے والے شاہین آفریدی کو قیادت سے ہٹا دیا جائے گا اور ان کی جگہ بابراعظم نے پی سی بی سے تینوں فارمیٹ کی کپتانی کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق کپتان بابر اعظم جنہوں نے گزشتہ سال ایشیا اور ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد قیادت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں شاہین شاہ کو کپتان بنایا گیا تھا۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی کی مشاورت سے بابر اعظم کو دوبارہ کپتان بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ بابر اعظم کو ایک بار پھر قومی ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری دینے پر اتفاق کرلیا گیا ہے

اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ گزشتہ شب اجلاس میں بھی تمام سلیکٹرز نے بابر اعظم کے نام کی سفارش کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب بابر اعظم کے نام کا اعلان ہونا باقی ہے، بابراعظم کے قریبی ذرائع نے بھی انہیں دوبارہ کپتان بننے کا مشورہ دے دیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کئی دن سے بابر اعظم کو قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنائے جانے کے حوالے سے خبریں گردش کرر ہی تھیں تاہم اب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے بابر اعظم کو دوبارہ کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

babar azam

PCB

Pakistan Cricket Team