Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہبازشریف کی مصروفیت ، کابینہ اجلاس تیسری بار ملتوی

وفاقی کابینہ کا اجلاس 30 مارچ کو ہو گا، اجلاس میں ججز کے خط کا معاملہ زیرغور آئے گا۔
شائع 28 مارچ 2024 10:35pm

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی نئی تاریخ جاری کر دی۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس 30 مارچ بروز ہفتہ دن 12 بجے بلایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس پانچ نکاتی ایجنڈے پر ہوگا اجلاس میں ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ زیرغور آئے گا۔

زرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس وزیراعظم شہبازشریف کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔

قبل ازیں وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے، وزیر اعظم کی جانب سے تیسری بار وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کیا گیا ہے۔

federal cabinet

meeting

shahbaz sharif

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)