Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلمانوں کی توہین کرنے پر سری لنکا کے بدھ راہب کو 4 سال قید کی سزا

بدھ راہب گلاگودتے گنانسارا نے 2016 میں اسلام کے بارے میں توہین آمیز بیان دے کر مسلمانوں کی توہین کی تھی
شائع 28 مارچ 2024 09:14pm

سری لنکا کی عدالت نے بااثر بدھ راہب کو فرقہ وارانہ نفرت کو ہوا دینے کے جرم میں چار سال قید کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق راہب کو چار سال کی قید با مشقت اور 330 ڈالرز کے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے، گلاگودتے گنانسارا پر بدھ مت کی اکثریت والے ملک میں بدھ متوں کو مسلمانوں کے خلاف تشدد پر اکسانے کا الزام عائد کیا گیا ہے، جہاں 22 ملین افراد میں سے تقریباً 10 فیصد لوگ اسلام کی پیروی کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ بدھ راہب گلاگودتے گنانسارا نے 2016 میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اسلام کے بارے میں توہین آمیز بیان دے کر مسلمانوں کی توہین کی تھی۔

2016 کے بعد 2018 میں بھی بدھ راہب کو جیل ہو چکی ہے بدھ راہب گلاگودتے گنانسارا کو لاپتہ کارٹونسٹ کی بیوی کو ڈرانے اور توہین عدالت کے الزام میں چھ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی لیکن نو ماہ بعد سابق صدر میتھری پالا سری سینا کی جانب سے معافی کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا تھا۔

Sri Lanka

Blasphemy