Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

شرح نمو بڑھ کر 2.5 فیصد ہوگئی، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی

دوسری سہہ ماہی میں جی ڈی پی گروتھ ایک فیصد رہی
شائع 28 مارچ 2024 08:36pm

سیکرٹری منصوبہ بندی کی زیرِ صدارت نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں بتایا گیا کہ پہلی سہہ ماہی میں ملک کی جی ڈی پی کی شرح 2.5 فیصد رہی۔

نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں پہلی سہہ ماہی کیلئے نظرثانی شدہ اقتصادی اشاریوں کی منظوری دی گئی۔

نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے بتایا کہ پہلی سہہ ماہی میں زرعی ترقی کی شرح 8.58 فیصد رہی، جبکہ تخمینہ 5.6 فیصد لگایا گیا تھا۔

کمیٹی نے رواں مالی سال کی دوسری سہہ ماہی کے اقتصادی اشاریوں کی منظوری بھی دی۔

نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے مطابق دوسری سہہ ماہی میں جی ڈی پی گروتھ ایک فیصد رہی، جبکہ زرعی ترقی کی شرح 5.2 فیصد رہی۔

پاکستان

growth rate

National Accounts Committee