Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کے ٹکٹس کب اور کتنے میں ملیں گے؟

سیریز کے میچز راولپنڈی میں 18، 20 اور 21 اپریل کو ہوں گے
شائع 28 مارچ 2024 05:15pm

نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت جمعے سے شروع ہو گی، ٹکٹیں 300 سے 16 ہزار روپے میں فروخت ہوں گی جبکہ ہاسپیٹیلیٹی باکس 6 اور 7 لاکھ روپے میں فروخت کے لیے دستیاب ہو گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے میچز راولپنڈی میں 18، 20 اور 21 اپریل اورلاہور میں 25 اور 27 اپریل کو کھیلے جائیں گے جبکہ میچ شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوں گے۔

پہلے مرحلے میں آن لائن ٹکٹوں کی پری بکنگ جمعہ کوشام 5 بجے پرشروع ہوگی، آؤٹ لیٹس پر ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

راولپنڈی میں ہونے والے میچوں کی ٹکٹیں کم ازکم 500 روپے اور زیادہ سے زیادہ ساڑھے 7 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی۔

ہاسپٹیلیٹی نشستیں زیادہ سے زیادہ 15 ہزارروپے میں دستیاب ہوں گی جبکہ پہلے ٹی 20 کے ہاسپیٹیلیٹی نشستیں 12 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میچوں کے لیے ٹکٹ کی قیمتیں جنرل سیٹ کے لیے 300 روپے سے شروع ہوں گی اور چوتھے ٹی 20 کے لیے زیادہ سے زیادہ 6 ہزارروپے جبکہ پانچویں ٹی 20 میں وی وی آئی پی گیلری کے لیے 7 ہزار روپے ہوں گی۔

فار اینڈ بلڈنگ میں واقع ہاسپیٹلٹی باکس بھی دستیاب ہوں گے، جمعرات 25 اپریل کےمیچ کے لیے ہاسپیٹیلیٹی باکس 6 لاکھ جبکہ 27 اپریل کے میچ کے لیے باکس 7 لاکھ روپے میں دستیاب ہوگا۔

مزید پڑھیں

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز: پاکستان وائٹ واش سے بچ گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے شیڈول کا اعلان

rawalpindi

lahore

t20 series

Tickets

rawalpindi cricket stadium

qaddafi stadium

Pakistan vs New Zealand