Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق اداکار، بھارتی وزیر اعلیٰ کے ہاں بیٹی کی پیدائش

بھارتی وزیر اعلیٰ پنجاب گلوکاری اور اداکاری بھی کر چکے ہیں
شائع 28 مارچ 2024 04:41pm

بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت من کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، وزیر اعلیٰ نے دوسری اہلیہ سے بیٹی کی پیدائش کی خوش خبری شئیر کر دی۔

بھارتی وزیر اعلیٰ کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس خوشی کا اظہار کرتے ہوئےکہنا تھا کہ خدا نے ہمیں بیٹی کا تحفہ دیا ہے، دونوں ماں اور بیٹی صحت مند ہیں۔

بھارتی میدیا کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے گُرپریت کور سے 2022 میں شادی کی تھی، جس سے ان کی بیٹی پیدا ہوئی ہے۔

اس سے قبل بھارتی وزیر اعلیٰ اندرپریت کور سے شادی کے بندھن میں منسلک تھے تاہم دونوں کی طلاق 2015 میں ہو گئی تھی۔

پہلی شادی سے وزیر اعلیٰ کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔

واضح رہے سیاسی میں آنے سے قبل ٰبھگونت من کامیڈین، اداکار اور گلوکار تھے۔

cm punjab

Bhagwant Mann

Newborn Baby

daughter

INDIAN PUNJAB