لاہور میں ایچی سن کالج پرنسپل کا استعفی بورڈ آف گورنرز نے واپس کر دیا
لاہور میں ایچی سن کالج پرنسپل کے استعفی کو بورڈ آف گورنرز نے واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ایچی سن کالج لاہور کے پرنسپل کے استعفی کے معاملے پر بورڈ آف گورنرز کا گزشتہ روز ہنگامی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں بورڈ ممبرز اور حکومتی اراکین نے پرنسپل اے تھامسن کو استعفی واپس لینے پر قائل کرلیا ہے۔
زرائع کے مطابق بورڈ آف گورنرز کا ہنگامی اجلاس پرنسپل کے استعفی کے باعث منعقد ہوا جس میں مائیکل اے تھامسن بھی شامل ہوئے۔
اجلاس میں حکومتی اراکین کی جانب سے پرنسپل کو استعفی واپس لینے کی استدعا کی گئی۔
امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پرنسپل کو استعفی واپسی کےلیے قائل بھی کرلیاگیا ہے۔
تاہم اجلاس میں بورڈ آف گورنرز کے بیشتر اراکین نے فیس معافی کے مطالبے کی مذمت کی ہے، جبکہ کچھ اراکین نے اسے گورنر پنجاب کا اختیار اور استحقاق قرار دیا ہے۔
واضح رہے گزشتہ دنوں ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن نے گورنر پنجاب سے اختلافات کی بنا پر عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے، جبکہ کالج کی مینیجمنٹ کا حصہ سید بابر علی بھی مستعفی ہو گئے تھے۔
ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن کا عملے کے نام خط لکھا گیا تھا۔
اس خط میں پرنسپل کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں اقربا پروری اورسیاست کی کوئی گنجائش نہیں، انتہائی بری گورننس کی وجہ سے میرے پاس کوئی اور چوائس نہیں ہے۔
Comments are closed on this story.