Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کاکول فٹنس کیمپ میں قومی کرکٹرز کی روڈ ریس میں فٹنس کھل کر سامنے آگئی

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان 2 کلومیٹر دوڑنے میں شدید مشکلات کا شکار
اپ ڈیٹ 28 مارچ 2024 05:12pm

کاکول فٹنس کیمپ میں قومی کرکٹرز کی روڈ ریس میں فٹنس کھل کر سامنے آ گئی، قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان 2 کلومیٹر دوڑنے میں شدید مشکلات کا شکار ہوگئے جبکہ محمد رضوان نے 2 کلو میٹر کا فاصلہ 8 منٹ 26 سیکنڈ میں مکمل کیا۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹرز کی روڈ ریس میں فٹنس کھل کر سامنے آ گئی، محمد اعظم نے 2 کلو میٹر کا فاصلہ 20 منٹ میں مکمل کیا جبکہ محمد رضوان نے 2 کلو میٹر کا فاصلہ 8 منٹ 26 سیکنڈ میں مکمل کیا۔

محمد حارث، نسیم شاہ، حسیب اللہ اور وسیم جونئیر نے فاصلہ 8 منٹ 27 سیکنڈ میں مکمل کیا، مہران ممتاز نے 2 کلو میٹر کا فاصلہ 8 منٹ 30 سیکنڈ میں مکمل کیا۔

شاہین آفریدی نے8 منٹ 37 سیکنڈ، سلمان علی آغا اور شاداب خان نے 9 منٹ 30 سیکنڈ اور محمد نواز نے 9 منٹ 57 سیکنڈ میں طے کیا جبکہ عرفان اللہ خان نے 2 کلو میٹر کا فاصلہ صرف 6 منٹ 47 سیکنڈ میں مکمل کیا۔

ذرائع کے مطابق ریٹائرمنٹ واپس لینے والے عماد وسیم نے ٹخنے کی انجری کے باعث روڈ ریس میں حصہ نہیں لیا، فخرزمان اور حارث رؤف نے پی ایس ایل میں ہونے والی انجری کے باعث فٹنس ٹیسٹ میں حصہ نہیں لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم عمرہ ادائیگی کے باعث آج کیمپ میں شریک ہوں گے۔

lahore

Pakistan Cricket Team

Kakol Military Academy

Kakul Fitness Camp

road race

crickter fitness