Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

سابق وزیراعظم کے وکیل لطیف کھوسہ کی عدم پیشی پر سماعت ملتوی کی گئی
شائع 28 مارچ 2024 02:16pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے عمران خان کی 190ملین پاؤنڈز ریفرنس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

معاون وکیل نے بتایا کہ سردار لطیف کھوسہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل گئے ہیں۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ہم آئندہ ہفتے کی تاریخ دے دیتے ہیں۔

بعدازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی 190ملین پاؤنڈزریفرنس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی، عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ کی عدم پیشی پر سماعت ملتوی کی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سماعت 3 اپریل تک ملتوی کر دی۔

imran khan

Justice Amir Farooq

Islamabad High Court

latif khosa

190 million pounds scandal