Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈیفینس فیز 8 گھر سے لاش ملنے کا معاملہ، مقتول کی اہلیہ اور اس کا ساتھی گرفتار

مقتول نے مذکورہ فلیٹ ایک ماہ قبل اہلیہ کے نام سے خریدا تھا
شائع 28 مارچ 2024 12:39pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈیفینس فیز 8 میں فلیٹ سے لاش ملنے کا معمہ، پولیس نے مقتول جہانزیب ملک کے قتل میں ملوث اسکی بیوی سمیت 2 افراد گرفتار کر لیا ہے۔

ڈیفنس فیز 8 میں 4 مارچ کو رہائشی عمارت کے فلیٹ سے گولی لگی لاش برآمد کی گئی تھی۔

جس پر پولیس تحقیقات کے دوران مقتول کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کی بیوی شیریں اور اسکا ساتھی اسامہ زیر تفتیش ہیں۔

ملزمان نے قتل کی واردات خود انجام دی یا کسی اور سے کروائی پوچھ گچھ کررہے ہیں۔ ملزم اسامہ نجی اسپتال میں کام کرتا ہے۔

مقتول نے چند سال قبل شیرین سے پسند کی شادی کی تھی جس سے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔

مقتول نے مذکورہ فلیٹ ایک ماہ قبل اہلیہ کے نام سے خریدا تھا۔

karachi

Murder

defence

Wife

Arrested

Karachi Police