Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایچی سن کالج کے مستعفی پرنسپل کو استعفیٰ واپس لینے پرآمادہ کرلیا گیا، ذرائع

استعفیٰ منظور نہیں کریں گے، کالج کے بورڈ آف گورنرز کا فیصلہ
شائع 28 مارچ 2024 11:48am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

گورنر پنجاب سے اختلافات کی بناء پر ایچی سن کالج لاہور کے مستعفی ہونے والئے پرنسپل کو استعفیٰ واپس لینے پر آمادہ کرلیا گیا۔

ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن نے گورنر پنجاب سے اختلافات کی بنا پر عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کالج کے بورڈ آف گورنرزکا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ایچی سن کے مستعفی ہونے والے پرنسپل مائیکل اے تھامسن بورڈ آف گورنرزکےاجلاس میں موجود تھے۔

حکومتی اراکین کی جانب سے اُن سے استعفی واپس لینےکی استدعا کی گئی اور امکان ظاہرکیاجارہا ہے کہ مائیکل اے تھامسن کو استعفیٰ واپس لینے پر قائل کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈزآف گورنرزکے بیشترارکان نے اجلاس میں فیس معافی کےمطالبہ کی مذمت کی۔

سرکاری کالج سمجھے جانے والے ایچی سن کالج کی ماہانہ فیس کتنی؟

بورڈ آف گورنرز کے کچھ ارکان نے اسے گورنر پنجاب کا اختیار قراردیا۔

lahore

resignation

aitchison college