Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز کا بھائی کے ہاتھوں بہن کو مارے جانے کا نوٹس، فوری گرفتاری کا حکم

گزشتہ روز ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے بہن کو مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کرنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔
شائع 28 مارچ 2024 09:49am

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کو مبینہ طور پر سانس گھوٹ کر مارے جانے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

مریم نواز نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

گزشتہ روز ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے بہن کو مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کرنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی ۔

ویڈیو کے مطابق ملزم نے 3 منٹ تک بہن کے منہ پر تکیہ رکھا۔ کمرے میں باپ اور گھر کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔

پولیس کے مطابق واقعہ 17 اور 18 مارچ کی درمیانی شب ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں 277 ج ب میں پیش آیا تھا جہاں ملزمان نےاس قتل کے بعد خاموشی سے مقتولہ ماریہ کی رات کو تدفین بھی کردی۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مقتولہ کی قبرکشائی کی تھی جس کے بعد فا نزک کے لیے نمونے لیے گئے ہیں۔

cm punjab

Crime

Maryam Nawaz Sharif

Violence agains women

Toba tek Singh