Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسموگ اور ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے میں امریکا پنجاب حکومت کا ساتھ دے گا

مریم اورنگزیب سے امریکی وفد نے ملاقات میں یقین دہانی کروادی
شائع 27 مارچ 2024 10:16pm

اسموگ اور ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے میں امریکا پنجاب حکومت کا ساتھ دے گا۔ امریکی وفد نے وزیراعلی پنجاب کے ماحولیاتی اصلاحات ایجنڈے میں تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔

سینئر وزیر مریم اورنگزیب سے امریکی وفد نے ملاقات میں تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ملاقات میں تعلیم، صحت، ماحولیات سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ٹرانسپورٹ، شرمپس کی پیداوار، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں تعاون پر بات چیت بھی ہوئی، مریم اورنگزیب نے وزیراعلی مریم نواز کے مختلف شعبوں میں بہتری کے ایجنڈے پر بریف کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم اسموگ کے خاتمے اور ماحولیات کے حوالے سے قوانین کی بہتری پر کام کررہے ہیں، وزیراعلی نے صوبے کی تاریخ کی سب سے بڑی مہم ’پلانٹ فار پاکستان‘شروع کی ہے۔ حکومت نجی شعبے کے تعاون سے ماحولیاتی بہتری کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کو پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل صوبہ بنارہے ہیں، 40 سے زائد خدمات گھر کی دہلیز پر فراہم کریں گے۔

ملاقات میں مریم اورنگزیب نے وزیراعلی پنجاب کی نمائندگی کی جبکہ مریکی وفد کی قیادت قونصل جنرل کرسٹن ہاکن کر رہی تھیں۔ وفد میں سیاسی و اقتصادی امور کے سربراہ نکولس کٹساکس اور صدف سعد بھی شامل تھے۔

پاکستان

Marriyum Aurangzeb

America

smog

Maryam Nawaz Sharif

environment

US delegation