پاکستان میں لوہے کی فی ٹن قیمت میں 20 سے 22 ہزار روپے کی کمی
عالمی کساد بازاری کے خدشہ کے سبب ملک بھر میں لوہے کی قیمتوں میں کمی آگئی۔ پاکستان میں لوہا کی فی ٹن قیمت میں 20 سے 22 ہزار روپے کی کمی دیکھنے میں آئی۔
چین میں اسٹیل سستا ہونے کا فائدہ پاکستان کو پہنچانے لگا۔ گیلوینائزڈ، ہاٹ اینڈ کولڈ کی اسٹیل شیٹ میں 20 سے 22 ہزار پورے کی کمی دیکھنے میں آئی۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ اسٹیل کی قیمتوں میں کمی سے تعمیراتی صنعت کو فروغ ملے گا کیونکہ عالمی کساد بازاری کے سبب اسٹیل کی قیمت 3 لاکھ 20 ہزار سے کم ہو کر 2 لاکھ 80 ہزار ہو گئی ہے۔
اسٹیل کے تاجروں کا مزید کہنا تھا کہ چین سے آنے والی گیلوینائزڈ، ہاٹ اینڈ کولڈ کی اسٹیل شیٹ 2 لاکھ 85 ہزار سے سے 2 لاکھ 95 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ جس کی وجہ سے سریا اور اسٹیل کی کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان چین سے سالانہ ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کا اسٹیل اور لوہا درآمد کرتا ہے۔
Comments are closed on this story.