Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

انڈیا کو چائنہ کیخلاف کھڑا کرنے کی سازش امریکہ کر رہا ہے، صدر ایکس مین سوسائٹی

2021کی نسبت 2023میں ہمارے زیادہ نوجوان شہید ہوئے، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبد القیوم ن
شائع 27 مارچ 2024 07:58pm

پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبد القیوم نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کہ امریکہ نے سب سے زیادہ خطرہ چائنہ کو قرار دیا۔

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبد القیوم نے کہا کہ افغانستان کیساتھ ہماری ہمدردیاں ہیں افغانستان کو بین الاقوامی برادری نے بھی تسلیم نہیں کیا جس سے مسائل بڑے انڈیا کو چائنہ کیخلاف کھڑا کرنے کی سازش امریکہ کر رہا ہے۔

پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ داسو ڈیم اب تکمیل کے مراحل میں ہے۔ 2025 میں چار ہزارمیگا واٹ بجلی ملے گی۔ داسو ڈیم پر 700ملین ڈالرز خرچ ہو چکے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبد القیوم کا مزید کہنا تھا کہ کہ دہشتگردی کی لہربڑھی ہے، 2021 کی نسبت 2023 میں ہمارے زیادہ نوجوان شہید ہوئے، پاکستان دنیا کے نقشے میں ایک مضبوط ملک ہے پاکستانی بھائی ہمارے ہیں ہمیں اپنا ملک عزیز ہے۔ ہم اپنی افواج کیلئے ہر وقت تیار ہیں گوادر بندر گاہ پر پانچ چینی انجینیر کی جانوں پر افسوس ہے ۔

نو مئی کے حوالےس ے بات کرتے ہوئے پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر کا کہنا تھا کہ نو مئی واقعہ میں ملوث لوگوں کو ابھی تک سزا نہیں ملی، ہم 9 مئی کو اپنی افواج کیساتھ اظہار یکجتی کرینگے۔

china

America

9 May

9 May Cases