Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

چینی باشندوں کی حفاظت اور نقل وحرکت سے متعلق ایس او پیز جاری

ایس او پیز وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں جاری کی گئی ہیں
شائع 27 مارچ 2024 07:25pm

چینی باشندوں کی حفاظت اورنقل وحرکت سےمتعلق ایس اوپیزجاری کر دی گئیں، ایس او پیز ڈی آئی جی کی جانب سے وزارت داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں جاری کی گئی ہیں۔

ایس او پیز کے مطابق سی پیک پر کام کرنے والے چینی باشندوں کو بغیر بلٹ پروف گاڑی کہیں جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ چینی باشندے بغیر حفاظتی اقدامات کے نقل و حمل سے متعلق فوری طور پر متعلقہ اداروں کو مطلع کریں گے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ چینی باشندوں کی نقل و حرکت سے متعلق تمام متعلقہ ادارے ایک دوسرے سے اضلاع کی سطح پر رابطے میں رہیں گے، جبکہ غیر ملکیوں کے لئے پہلے سے طے شدہ ایس اوپیز پر بھی عملدرآمد کیا جائے گا۔

Interior Minister

Dasu Dam

Chinses in Pakistan

Bisham attack