Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کون بنےگا پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ ؟

5 نام سامنے آگئے لیکن کسی نے ہاں یا نہ میں جواب نہیں دیا۔
شائع 27 مارچ 2024 05:49pm

کون بنےگاپاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈکوچ تاحال معمہ حل نہ ہوسکا، پی سی بی نے جیسن گلیسپی، گیری کرسٹن، مائیک ہیس مین، اظہر علی اور لک رونکی سمیت دیگر کوچز سے رابطے کئے لیکن کوچز کی طرف سے کوئی نہیں آئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا ایک طرف تو فٹنس اینڈ ٹریننگ کیمپ کاکول میں جاری ہے تو دوسری طرف پی سی بی حکام ٹیم کیلئے نئے کوچ کی تلاش کے لئے رابطوں میں مصروف ہیں۔

بورڈ نےسابق کپتان اظہر علی، گیری کرسٹن، لک رونکی اور سابق آسٹریلوی فاسٹ بائولر جیسن گلیپسی سے رابطہ کیا ہے۔

لک رونکی کی جانب سے پی سی بی کو جواب نہیں ملا۔گیری کرسٹن نے آئی پی ایل میں کوچنگ میں مصروفیت کی وجہ سے پی سی بی سے وقت مانگ لیا ہے۔

اظہر علی نے بھی پی سی بی حکام سے ملاقات کی تھی اور فیملی سے مشاورت کے بعد جواب دینے کا کہا ہےاظہر علی اس سیزن میں برطانیہ میں کاونٹی کرکٹ میں مصروف ہیں۔

گیری کرسٹن ان دنوں آئی پی ایل میں کوچنگ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

PCB

New Chairman PCB

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Pakistani Coach

Coach