Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کا انعقاد، آئی سی سی وفد راولپنڈی پہنچ گیا

وفد نے پنڈی اسٹیڈیم میں چیمپینز ٹرافی کے انتظامات اور تیاریوں کا جاٸزہ لیا
شائع 27 مارچ 2024 12:30pm

پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انعقاد کے معاملے پر آئی سی سی کا وفد کراچی اور لاہور کے بعد راولپنڈی پہنچ گیا، وفد نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں چیمپینز ٹرافی کے انتظامات اور تیاریوں کا جاٸزہ لیا۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور کے بعد آئی سی سی کا وفد راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچا، وفد میں سینئر منیجر و ایونٹ آپریشنز سارا ایڈگر، منیجر عون زیدی شامل تھے، جنہوں نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے مختلف انکلوژر کا دورہ کیا۔

پی سی بی حکام نے وفد کو پنڈی اسٹیڈیم کے انتظامات اور تیاریوں پر آگاہ کیا گیا جبکہ آٸی سی سی وفد کو سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ بھی دی گٸی۔

آٸی سی سی وفد آج وزیرداخلہ اور چیٸرمین پی سی بی محسن نقوی سے بھی ملاقات کرے گا جبکہ وزیر داخلہ و چیٸرمین پی سی بی محسن نقوی وفد کو چیمپینز ٹرافی کی تمام تیاریوں پر آگاہ کریں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے آٸی سی سی چیمپینز ٹرافی 2025 کی آٸندہ سال میزبانی کرنی ہے۔

مزید پڑھیں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئینز ٹرافی 2025 کے میزبان شہروں کو فائنل کرلیا

پاکستان چیمپئینز ٹرافی 2025 کی میزبانی نہیں کر سکے گا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

rawalpindi

karachi

ICC

lahore

champions trophy 2025

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)

ICC delegation

icc champions trophy