Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

’جسے دیکھو گدھا گاڑی لے کر آ جاتا ہے، کیا ایسا ہوتا ہے موٹر وے‘، عدالت کا اظہار برہمی

سپرہائی وے کو موٹر وے قرار دینے پر سندھ ہائیکورٹ این ایچ اے حکام پر برہم
شائع 27 مارچ 2024 11:36am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

سندھ ہائی کورٹ میں کراچی حیدرآباد موٹروے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس صلاح الدین نے سپرہائی وے کو موٹروے قرار دینے پر این ایچ اے حکام پر برہمی کا اظہار کیا۔

دوران سماعت جسٹس صلاح الدین نے ریمارکس دیے کہ کراچی سے حیدرآباد روڈ کو موٹروے کہا جارہا ہے، کیا موٹر وے ایسے ہوتے ہیں؟

عدالت نے کہا کہ ’جس کو دیکھو گدھا گاڑی لے کر آجاتا ہے، ایسا ہوتا ہے موٹروے؟

سندھ ہائیکورٹ نے سکھر ملتان موٹر وے کی تفصیلات طلب کرلیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ سکھر ملتان موٹر وے پر کتنے انٹرچینج، سروس ایریا ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ نے یہ بھی پوچھا کہ موٹروے پر کتنی کمرشل دکانیں اور مارکیٹس ہیں۔

motorway

karachi

Sindh High Court

super high way