Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

غزہ : سمندر میں گرا امدادی سامان اٹھانے کے دوران ڈوب کر 12 اور بھگدڑ سے 6 جاں بحق

رفح میں گھروں پر اسرائیل کی بمباری سے مزید 12 افراد شہید
اپ ڈیٹ 27 مارچ 2024 08:01am
فوٹو۔۔۔ روئٹرز
فوٹو۔۔۔ روئٹرز

غزہ میں سمندر میں گرا امدادی سامان اٹھانے کے دوران ڈوب کر 12 فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔

شمالی غزہ میں طیاروں سے امدادی سامان سمندر میں گرا دیا گیا۔

امداد کے لیے سمندر میں کودنے والے 12 فلسطینی ڈوب کر شہید ہوگئے۔

اس کے علاوہ بھگدڑ مچنے سے 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہوئے۔

دوسری طرف رفح میں گھروں پر اسرائیل کی بمباری سے مزید 12 افراد شہید ہوگئے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق رفح میں گھر کے باہر کھیلتی ہوئی 8 سالہ بچی بھی شہید ہوئی۔

24 گھنٹے میں مزید81 سے زائد فلسطینی شہید اور 93 زخمی ہوگئے، جبکہ شہدا کی مجموعی تعداد 32 ہزار 414 ہوگئی۔

Palestine

Israel Palestine conflict

Gaza War