Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویمنز ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

کپ 19 سے 28 جولائی تک دمبولہ سری لنکا میں کھیلا جائے گا
شائع 26 مارچ 2024 09:01pm

ویمنز ایشیا کپ کے باقاعدہ شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے، کپ میں شرکت کرنے والی 8 ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ویمنز ایشیا کپ 19 سے 28 جولائی تک دمبولہ سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ پول اے میں پاکستان، بھارت، یو اے ای اور نیپال کی ٹیمیں شامل ہونگی۔ جبکہ پول بی میں بنگلہ دیش، سری لنکا، ملائیشیا اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔

افتتاحی میچ میں 19 جولائی کو پاکستان اور نیپال جبکہ بھارت اور یو اے ای کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔

ہائی وولٹیج پاک بھارت ٹاکرا 21 جولائی کو ہوگاجبکہ ویمنز ایشیا کپ کا فائنل 28 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان

women crickter

women's asia cup