Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایچیسن کالج بحران ختم ہونے کے قریب، پرنسپل اور احد چیمہ نرم پڑ گئے

ایچی سن کالج کے پرنسپل نے مزید ایک سال کام کرنے کی درخواست کر دی
اپ ڈیٹ 26 مارچ 2024 07:19pm

ایچی سن کالج کے معاملے پر احد چیمہ نے بچوں کی فیس معاف کرنے کے حوالے سے فائدہ لینے سے انکار کر دیا۔ وفاقی وزیر احد چیمہ نے گورنر پنجاب کو بھی خط لکھ دیا۔ لکھا کہ مجھے آفرز کی گئیں لیکن میں نے کسی ایسی انڈر ٹیبل ڈیل لینے سے صاف انکار کیا۔

اپنے خط میں احد چیمہ نے لکھا کہ میرے بچوں کی فیس معاف نہ کی جائے، فیس معافی کی پالیسی باقی بچوں کے لئےجاری رکھی جائے، یہ پالیسی اسٹوڈنٹس کے والدین کیلیے نہایت ہی اہم تھی جسے سراہا گیا۔

گورنر پنجاب سے اختلافات پر ایچی سن کالج کے پرنسپل نے استعفی دیدیا

احمد چیمہ نے لکھا کہ میرے پبلک آفس ہولڈر ہونے سے اس معاملے کوسیاسی رنگ دیا گیا، ہماری فیملی کو بے جا تنقید کا نشانہ بنایا گیا، میری اہلیہ نے اس پالیسی کیلیے ڈیڑھ سال کوشش کی، طلبا اس پالیسی سے مستقبل میں بھی استفادہ حاصل کرتے رہیں، پالیسی کی تشکیل قانونی ہے اور طلباء اور ان کے والدین کے حق میں ہے۔

پرنسپل ایچی سن کالج نے انکوائریوں سے بچنےکیلئے استعفیٰ دیا، گورنر پنجاب

دوسری جانب ایچی سن کالج کے پرنسل اپنا استعفی واپس لینے کو تیار ہیں، ذرائع کے مطابق پرنسپل نے درخواست کی ہے کہ نئے پرنسپل کی تعیناتی کے لئے کمیٹی قائم نہ کی جائے۔

ذرائع کا مزید بتانا تھا کہ مجھے ایک سال مزید کام کرنے دیا جائے، جس پر حکومت نے پرنسپل کو توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Minister

lahore

resignation

aitchison college

fee structure

Aitchison College Principal