Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواست ضمانت مقرر کرنے کی ہدایت

اڈیالہ جیل میں ہوئی 190 ملین پاونڈ اسکینڈل ریفرنس کی سماعت دو اپریل تک ملتوی
اپ ڈیٹ 26 مارچ 2024 07:38pm

اسلام آباد ہائیکورٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جمعرات کو درخواست ضمانت مقرر کرنے کی ہدایت کردی، دوسری جانب راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں اس کیس کے حوالے سے ہوئی سماعت میں نیب گواہ سیکشن آفیسر کیبنٹ ڈویژن جمیل احمد کے بیان پر جرح مکمل کرلی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی، جس میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

عدالت نے جمعرات کو عمران خان کی درخواست ضمانت مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

دوسری جانب راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ہوئی 190 ملین پاونڈ اسکینڈل ریفرنس کی سماعت دو اپریل تک ملتوی کردی گئی۔

ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔

اس دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

آج سماعت کے دوران وکلاء صفائی نے نیب گواہ سیکشن آفیسر کیبنٹ ڈویژن جمیل احمد کے بیان پر جرح مکمل کی۔

ریفرنس میں مجموعی پر 10 گواہان کی شہادت ریکارڈ کی جاچکی ہے جبکہ پانچ پر جرح مکمل ہو چکی ہے۔

imran khan

Islamabad High Court

bushra bibi

190 million pounds scandal

IMRAN KHAN Adiyala Jail