Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بیرسٹر گوہر نے سینیٹ کیلئے پی ٹی آئی کے حتمی امیدواروں کا اعلان کردیا

بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا جا رہا ہے، ان کا بیان پالیسی بیان سمجھیں، صحافیوں سے گفتگو
شائع 26 مارچ 2024 03:56pm
بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کی
بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کی

پی ٹی آئی کے بیرسٹر گوہر نے اعلان کیا ہے کہ زلفی بخاری پنجاب سے پارٹی کے امیدوار ہوں گے، زلفی بخاری پر اعتراض آتا ہے تو راجہ ناصر عباس امیدوار ہوں گے، زلفی بخاری اور راجہ ناصر عباس کے سوا تمام امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیں گے۔

منگل کو اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پنجاب میں پارلیمانی لیڈر میاں اسلم ہوں گے، پنجاب میں سینیٹ کے انتخاب کے لیے زلفی بخاری کے نام کا اعلان ہوا ہے، کےپی میں فیض الرحمان ،شفقت ایاز امیدوار ہونگے۔

انہوں نے کہاکہ کہ کےپی سے ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر اعظم سواتی امیدوار ہونگے،اعظم سواتی پر اعتراض ہوا تو نورالحق قادری امیدوار ہونگے۔

بیرسٹر گوہر نے کہاکہ عمران خان اوراہلیہ کے خلاف بے بنیاد کیسز بنائےگئے، عمران خان کا بیان ہے آخری گیند تک لڑوں گا۔

ایک سوال پر بیرسٹر گوہر نے کہاکہ بشریٰ بی بی کے بیان کو پالیسی بیان سمجھیں۔

یاد رہے کہ منگل کو بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل میں کافی جذباتی گفتگو کی جس کے دوران عمران خان انہیں روکتے رہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا جا رہا ہے، اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی پرالقادرٹرسٹ کاٹرائل چل رہاہے، یہ وہ کیس ہے جس میں ایک گواہ آیا۔

pti

Senate election

Barrister Gohar