Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کی اپیل پر فیصلہ محفوظ

اپیلیٹ ٹریبونل کے جج جسٹس شاہد کریم نے اپیل پر سماعت کی
شائع 26 مارچ 2024 02:23pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ اپیلیٹ ٹریبونل نے پی پی 32، سے پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کی اپیل پرفیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

وکیل اپیل کنندہ نے موقف اختیار کیا کہ جس پراپرٹی کی بات کی جا رہی ہے، ہم اسے تسلیم ہی نہیں کرتے، یہ پراپرٹی ریاست اپنے پاس ہی رکھ لے۔

جبکہ سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ پرویز الہی نے اپنی زوجہ کی پراپرٹی بھی ظاہر نہیں کی۔

جس پر وکیل اپیل کنندہ نے کہا کہ ہم ایسی کسی پراپرٹی سے واقف نہیں۔ دوسری جانب سرکاری وکلا نے عدالت میں دستاویزات پیش کر دیے۔

دوران سماعت جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ تو وراثتی پراپرٹی ہے۔

اپیلیٹ ٹریبونل کے جج جسٹس شاہد کریم نے اپیل پر سماعت کی ہے۔ جبکہ سمیرا الہیٰ کے پی پی 32 سے کاغذات منظوری کیلئے اپیل پر سماعت ہوئی۔

اپیلیٹ ٹریبونل کے جج جسٹس شاہد کریم نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ تاہم اپیل کنندہ نے استدعا کی کہ ٹریبونل ریٹرننگ افسرکا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

Chaudhry Pervaiz Elahi

qaisara elahi

tribunal