Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا میں پاکستانی سفیر کا ماسکو حملے پر روسی ہم منصب سے اظہار تعزیت

پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے، مسعود خان
شائع 26 مارچ 2024 10:25am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے روسی سفارت خانے کا دورہ کرکے ماسکو میں دہشت گرد حملے پر روسی ہم منصب سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

امریکا میں روسی سفارت خانے پہنچنے پر مسعود خان کا استقبال روسی سفیر نے کیا۔

مسعود خان کا کہنا تھا کہ کروکس ہال پرحملے پر ہم روس اور اس کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روس کا دکھ ہمارا دکھ ہے، بارہا پاکستان کو دہشتگردی کا نشانہ بنایاجاچکا ہے۔

سانحہ ماسکو پر آج روس بھر میں یوم سوگ

مسعود خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔

پاکستان

Moscow

Masood Khan