Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد: سفید کار پر ایف الیون جانیوالے 2 بھائی غائب، اغواء کا مقدمہ درج

اسلام آباد : تھانہ شمس کالونی کی حدود میں ڈکیتی، شہری موٹرسائیکل اور موبائل فون سے محروم
شائع 26 مارچ 2024 01:30pm

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دو نوجوان بھائیوں کو اغواء کرلیا گیا۔ دوسری طرف تھانہ شمس کالونی کی حدود میں ڈاکو اسلحہ کی نوک پر شہری سے موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین کرفرار ہو گئے۔

واقعہ تھانہ شالیمار کے علاقہ ایف الیون میں پیش آیا۔

والدہ کی مدعیت میں اغواء کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمہ کے مطابق دو روز قبل رات کے وقت دونوں بھائی سفید کار پر ایف الیون گئے۔ ایف الیون کے قریب ان دونوں کے نمبر بند ہو گئے۔

مدعی کا کہنا ہے کہ شک ہے کہ میرے دونوں بیٹوں کو کسی نے اغواء کر لیا ہے۔

دوسری طرف تھانہ شمس کالونی کی حدودمیں ڈاکو اسلحہ کی نوک پر شہری سے موٹرسائیکل، موبائل فون اور رقم چھین کرفرار ہو گئے اور پولیس تماشائی بنی رہی۔

اسلام آباد

islamabad police

Pakistan Law and order situation