Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لندن : کسان اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے

کاشتکار ٹریکٹرز کے ہمراہ پارلیمنٹ اسکوائر پر جمع
شائع 26 مارچ 2024 07:55am

برطانیہ میں کسان اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے۔ کاشتکار ٹریکٹرز کے ہمراہ پارلیمنٹ اسکوائر پر جمع ہوئے۔

لندن پارلیمنٹ اسکوائر پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

کسانوں نے یوکے حکومت کی پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہوئے نعرے لگائے۔

کاشتکاروں کا کہنا تھا کہ تیسری دنیا کے ممالک سے یوکے کی مارکیٹ میں آنے والی سستی اور کم کوالٹی کی درآمدات کو مسترد کرتے ہیں۔

مظاہرین نے کہا کہ غیر معیاری درآمدی اشیاء یوکے میں کاشتکاری کو تباہ کر رہی ہے۔

کسانوں نے ٹریکٹرز پر اپنے مطالبات کے حق میں بینرز لگا رکھے تھے۔

london

United Kingdom

protest