Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

اروناچل پردیش بھارت کا نہیں چین کا حصہ رہا ہے، چینی وزیر خارجہ

ہندوستان اور چین کے درمیان سرحد کبھی طے نہیں ہوئی، چینی وزیر خارجہ
اپ ڈیٹ 25 مارچ 2024 10:52pm

یومِ پاکستان کی تقریب میں شرکت پر چینی وزیر خارجہ لن جیان نے پریس کانفرنس میں اپنے موقف کا اظہار کیا کہ ہندوستان اور چین کے درمیان سرحد کبھی طے نہیں ہوئی، چینی علاقہ زنگنان بھارت کے غیر قانونی قبضے سے پہلے بھی ہمیشہ چین کا حصہ رہا ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے بتایا کہ چین کے پاس اس خطے میں ایک موثر انتظامیہ رہی ہے اور یہ ناقابل تردید حقیقت ہے، 1987 میں ہندوستان نے اس مقبوضہ علاقے پر نام نہاد اروناچل پردیش قائم کیا، ہم نے بھارت کے اقدامات کے خلاف سخت بیانات جاری کیے ہیں، کارروائی غیر موثر ہے اور چین کے اس موقف میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

پریس بریفنگ کے دوران وزیر خارجہ لن جیان کا کہنا تھا کہ تھا پاکستانی فوج کی دعوت پر، پیپلز لبریشن آرمی کے دستے نے پریڈ میں شرکت کی، جس سے عسکری تعلقات کے ایک نئے رنگارنگ باب کا آغاز ہوا ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے سیسہ پلائی دیوار کی مانند پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا کہا کہ چین کے فوجی دستے کی پریڈ نے دونوں ممالک کے درمیان منفرد رشتے کی عکاسی کی ہے۔

china

پاکستان

CHINA DECLINES

Pakistan Day Parade