Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان میں سینیٹ انتخابات، پارلیمانی جماعتوں کی حکمت عملی تیار

انتخاب میں تمام 11سینیٹر ز کو اتفاق رائے سے منتخب کرایا جائے گا، ذرائع
شائع 25 مارچ 2024 09:02pm

بلوچستان میں سینیٹ انتخاب کیلئے صوبے کی پارلیمانی جماعتوں نے حکمت عملی تیار کر لی ہے، سینیٹ انتخاب میں تمام 11سینیٹر ز کو اتفاق رائے سے منتخب کرایا جائے گا۔

11 نشستوں پر پی پی پی کے تین اے این پی اور نیشنل پارٹی کے ایک، ایک امیدوار کو کامیاب بنایا جائے گا، جبکہ مسلم لیگ(ن) ،جے یو آئی اور بی اے پی کے امیدواروں کا فیصلہ چندروز میں کرلیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ذمہ داریاں اسپیکر سردار ایاز صادق کو تفویض کردی گئی ہیں۔ بلوچستان میں سینیٹ کی گیارہ نشستوں پرانتخاب دو اپریل کو ہوگا۔

بلوچستان

senate

Senate election

Election Commission of Pakistan (ECP)