Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیرخارجہ کے بس میں ہو تو اسرائیل سے کاروباری تعلقات قائم کرلیں، سراج الحق

وزیرخارجہ کے بھارت سے تجارت کرنے کے بیان کی مذمت کرتے ہیں، سراج الحق
شائع 25 مارچ 2024 08:53pm

سراج الحق نے وزیرخارجہ اسحاق ڈار کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیرخارجہ کے بس میں ہو تو اسرائیل سے کاروباری تعلقات قائم کرلیں، ہم وزیرخارجہ کے بھارت سے تجارت کرنے کے بیان کی مذمت کرتے ہیں۔

سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کشمیریوں کا قاتل ہے، قوم کو اس کے ساتھ تجارت قبول نہیں، مسئلہ کشمیر کے حل تک ہندوستان سے تجارت کے حق میں نہیں۔وزیرخارجہ کے بس میں ہو تو اسرائیل سے کاروباری تعلقات قائم کرلیں۔

سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، خطے کے ممالک کے ساتھ تجارت سمیت دوطرفہ تعلقات مضبوط کیے جائیں، اور پاکستان کی جغرافیائی حیثیت اور وسائل کا فائدہ اٹھایا جائے۔

Israel

Siraj Ul Haq

Jammu and Kashmir