Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیصل آباد میں نوجوان کی المناک موت کے ذمہ دار پتنگ باز نے اعتراف جرم کرلیا

پولیس نے جیو فینسنگ، کال ریکارڈز اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا
اپ ڈیٹ 26 مارچ 2024 06:12am

فیصل آباد پولیس کو پتنگ کی ڈور پھرنے کے باعث جاں بحق ہونے والے نوجوان کے واقعہ میں بڑی کامیابی مل گئی، پولیس نے واقعہ میں ملوث مبینہ پتنگ باز سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

سی پی او فیصل آباد کیپٹن ریٹائرڈ علی ضیاء نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈور پھرنے سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سی پی او فیصل آباد نے بتایا کہ پولیس کی مختلف ٹیموں نے جیو فینسنگ، کال ریکارڈز اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے سر سید ٹاؤن کے رہائشی ملزم عابد کو حراست میں لیا، پولیس کو اسی دوران ایک چھت سے جلی ہوئی ڈوروں سمیت دیگر مواد بھی ملا تھا، جس کے بعد پولیس نے باقاعدہ تفتیش کا آغاز کیا۔ دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ اس کی پتنگ کی ڈور پھرنے سے آصف کی جاں بحق ہوا تھا۔

ملزم عابد نے بتایا کہ اس کو یہ ڈور ملازم عتیق الرحمان نے ذیشان جاوید سے لاکر دی۔ اور انھوں نے یہ ڈور بلال اور عبدالشکور سے خریدی تھی۔

پولیس کو ملزمان کو ٹریس کرنے کیلئے 48 گھنٹوں کا وقت دیا گیا تھا، اور پولیس کے پاس اس واقعے کو ٹریس کرنے کیلئے صرف ایک ڈور تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی نواز شریف کے ہمراہ پتنگ کی ڈور سے جاں بحق آصف کے گھر آمد

فیصل آباد میں نوجوان کی المناک موت پرپتنگ بازاپنی پتنگیں جلانے لگے

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار پانچوں ملزمان سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔ جس میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل سمن آباد کا رہائشی 22 سالہ آصف اشفاق افطاری کا سامان لینے کیلئے جارہا تھا کہ ڈجکوٹ روڈ پر گلے پر ڈور پھرنے سے اسکی موت واقع ہوگئی۔

مقتول آصف چھ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا اور سب کی آنکھ کا تارا تھا اس نے بی بی اے کی ڈگری حاصل کر رکھی تھی۔نوجوان کی عید کے بعد جلد ہی شادی بھی طے تھی۔

police

CM Punjab Maryam Nawaz

kite

kite killing

ٖFaisalabad

kite flying