Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار جنرل رانی ہونگی، بیرسٹر سیف

جنرال رانی اپنے من پسند پولیس افسران کو تعینات کرنا چاہتی ہے، بیرسٹر سیف
اپ ڈیٹ 25 مارچ 2024 06:37pm

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پنجاب پولیس آفیسرز تعیناتی کیلئے انٹرویو اور اڈیالہ جیل کی صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل سے کبھی اسلحہ تو کبھی بارودی مواد بر آمد ہوتا ہے، جنرل رانی کی آمرانہ حکومت کے تحت بانی پی ٹی آئی عمران خان کی زندگی کو خطرہ ہے۔

بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سمیت چوہدری پرویز الٰہی و دیگر رہنماؤں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔ اگر عمران خان کو کچھ نقصان پہنچا تو براہ راست زمہ داری جنرل رانی پرعائد ہوگی۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ جنرل رانی نے پنجاب میں پولیس آفیسرز کو تعینات کرنے کے لیے انٹرویوز کیں جس کا مقصد عمران خان اور پارٹی رہنماوں کے گرد گھیرا تنگ کرنا ہے، مریم نواز اپنا من پسند پولیس افسران کو تعینات کرنا چاہتی ہے۔ جنرل رانی راولپنڈی آر پی او پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

پشاور: بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مینڈیٹ چور وزیر اعلی پنجاب سازشی ٹولے کیساتھ ملکر پی ٹی آئی کے خلاف جو منصوبہ بندی کررہی ہے وہ سب کچھ والد کی ہدایات پر کررہی ہیں۔

Maryam Nawaz

imran khan

Maryam Nawaz Sharif

Barrister Muhammad Ali Saif

Adiyala Jail

IMRAN KHAN Adiyala Jail

CM Punjab Maryam Nawaz