Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب اسمبلی اجلاس، ٹرمپ نے عمران کو رہا کرانے کا اعلان کیا ہے، پی ٹی آئی

پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر دو مزید حکومتی اراکین نے حلف اٹھا لیا
شائع 25 مارچ 2024 05:58pm

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن ممبران نے ہاتھوں میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے بینرز لہرا دیے۔

پیر کو ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر دو مزید حکومتی اراکین نے حلف اٹھایا، حلف اٹھانے والوں میں کنول نعمان اور صائمہ زاہد شامل ہیں۔

اپوزیشن لیڈر رانا آفتاب نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ فئیر ٹرائل نہیں ہو رہا۔

انہوں نے کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار میں آنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو رہا کرانے کا اعلان کیا ہے۔

pti

Donald Trump

imran khan