Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت میں ہولی کی تقریب کے دوران آگ لگنے سے 12 پنڈت جھلس گئے

تحقیقات کا آغاز ضلع پنچایت مرینال مینا، ایڈیشنل کلیکٹر انوکول جاین کی جانب سے کیا گیا ہے
شائع 25 مارچ 2024 05:13pm

بھارت میں ہولی کے تہوار کے دوران آتشزدگی کے واقعے میں 14 پنڈٹ جھلس کر زخمی ہو گئے ہیں، واقعہ مندر میں ہونے والی تقریب کے دوران پیش آیا ہے۔

ریاست مدھیا پردیش کے اُجن کے ماہاکالیشور مندر میں ہولی کی مناسبت سے تقریب جاری تھی، جبکہ بھاسما آرتی کے دوران یہ واقعہ رونما ہوا۔

مندر میں ہی ہولی منائی جا رہی تھی کہ اسی دوران گُلال پوجا کی تھالی پر جا گرا، جس کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔

کافور مندر کی زمین پر گرنے کے باعث آگ کی شدت میں اضافہ ہوا جس نے مندر کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 14 پادریوں جھلس کر زخمی ہوئے ہیں، جنہیں مختلف اضلاع کے اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہیں۔ جبکہ 8 زخمیوں کو اندور لے جایا گیا ہے۔

جبکہ واقعے پر تحقیقات کا آغاز ضلع پنچایت مرینال مینا اور ایڈیشنل کلیکٹر انوکول جاین کی جانب سے کیا گیا ہے، جو کہ 3 دن کے اندر رپورٹ جمع کرائیں گے۔

india

Indian

fire

Mandir

Holi celebration