Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

’دونوں نے نکاح کیا ہے، انہیں تنہا رہنے دیں‘ شعیب کی پوسٹ پر صارفین کا ردعمل

اہلیہ ثناء جاوید نے بھی شوہر کے پوسٹ پر ردعمل دیا
شائع 25 مارچ 2024 01:19pm

پاکستانی شوبز اور معروف شخصیات جوں ہی اپنی تصاویر یا پوسٹ سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتی ہیں، تو سوشل میڈیا صارفین کا ایک طوفان ہوتا ہے جو کہ دلچسپ تبصرے بھی کر رہا ہوتا ہے جبکہ تنقید بھی کر رہا ہوتا ہے۔

حال ہی میں معروف پاکستانی کھلاڑی شعیب ملک اور اداکارہ ثناء جاوید کی تصاویر سوشل میڈیا پر سب کی توجہ خوب سمیٹ رہی ہیںِ جس میں شعیب اپنی اہلیہ کو سالگرہ کی مباربکاد دیتے دکھائی دیے۔

انسٹاگرام پر شعیب ملک کی جانب سے تصاویر اپلوڈ کی گئی تھیں، جس میں شعیب کا کہنا تھا کہ سالگرہ مبارک ہو ثناء شعیب ملک!

دوسری جانب اسی پوسٹ پر ثناء جاوید نے بھی ردعمل دیا، اداکارہ نے شوہر کے پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے محض لکھا ’میرے‘ ساتھ ہی دل والا ایموجی بھی شئیر کر دیا۔

جبکہ تصاویر میں ثناء نے اسکرٹ زیب تن کیے ہوئے تھا، دوسری جانب شعیب ملک سیاہ رنگ کی شرٹ میں ملبوس تھے۔

ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے جوڑے کے چہرے پر موجود مسکراہٹ اس بات کی طرف اشارہ کر رہی تھی کہ دونوں اپنی زندگی کے بہترین لمحات کو انجوائے کر رہے تھے۔

تاہم اس سب میں صارفین کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے، کسی نے انہیں مبارکباد دی تو کوئی تنقید کرتا دکھائی دیا ہے۔

ایک صارف نے مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ سالگرہ مبارکبار ثناء آپی۔

ایک صارف نے لکھا کہ برو، دونوں ممالک سے نفرت سمیٹ رہا ہے۔

جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ اتنی نفرت کیوں؟ دونوں میاں بیوی ہیں! دونوں کو اکیلے رہنے دو۔

دوسری جانب ایک صارف نےلکھا کہ آج کے دور میں افئیرز، شادی میں طلاقیں، اور پھر اسے چھپانا بعدازاں اسے ایکسپوز کرنا، اور اب خوش مزاج جوڑا، دنیا کیسا فتنا ہے!

ایک صارف نے فہد مصطفیٰ کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ فہد مصطفیٰ، رشتے کرانے والی آنٹی!

ایک صارف نے لکھا کہ انہوں نے نکاح کیا ہے کوئی بھاگ کر شادی نہیں کی، وہ بہتر جانتے ہیں دونوں ان کی زندگی میں کیا مسئلے تھے، ہم کسی کے کردار پر انگلی نہیں اٹھا سکتے ہیں کچھ جانیں بغیر ۔

صارف کا مزید کہنا تھا کہ اللہ پاک کی بہتری تھی اسی میں، اور وہ نیک رشتے میں رہ رہے ہیں خدارا آپ سب مت جج کیا کرو ہر کسی کو۔

Shoaib Malik

Instagram

birthday

sana javed

Shoaib Malik Sana Javed Marriage