Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

تاپسی پنو نے بوائے فرینڈ متھیاس بو سے شادی کرلی

شادی کی لو پروفائل تقریب اُدے پور میں ہوئی جس میں قریبی رشتہ ادور دوست شریک ہوئے۔
اپ ڈیٹ 25 مارچ 2024 05:06pm

بھارت کی معروف فلمی اداکارہ تاپسی پنو نے اپنے لانگ ٹائم بوائے فرینڈ متھیاس بو سے شادی کرلی۔ متھیاس بو بیڈمنٹن پلیئر ہے۔

یہ شادی 23 مارچ کو بھارت کی مغربی ریاست راجستھان کے شہر اُدے پور میں ہوئی جس میں صرف قریبی رشتہ داروں اور چند دوسروں نے شرکت کی۔ سیلیبریٹیز میں صرف انوراگ کشیپ۔ کامیڈین تھپیال اور کنیکا ڈھلون شریک ہوئے۔

تاپسی پنو اور متھیاس بو کی شادی کی تصاویر فلم ’تھپڑ‘ فلم کے کو ایکٹر پاویل گُلاٹی نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

تاپسی پنو کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ وہ بہت جلد اپنے دوستوں اور ساتھی فنکاروں کے لیے ممبئی میں ایک عالی شان پارٹی کا اہتمام کریں گی۔

TAPASI PANNU

THAPPAR

MATHIAS BOE

ANURAG KASHYAP

UDAYPUR