Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں پرممبران سے حلف نہ لینے کیخلاف رٹ دائر

رٹ مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کی جانب سے دائر کی گئی ہے
شائع 25 مارچ 2024 11:18am

مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی اور جے یو آئی نے مخصوص نشستوں پر ارکان سے حلف نہ لینے کے معاملے پر رٹ دائر کردی۔

پشاور ہائیکورٹ میں دائر کی جانے والی اس درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حلف نہ لینے کی صورت میں سینیٹ انتخابات کو ملتوی کیا جائے۔

درخواست مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست کے متن کے مطابق خیبرپختونخوا کے مخصوص نشستوں پر ممبران سے حلف نہ لینا بدنیتی ہے، مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف لیا جائے تاکہ سینیٹ انتخابات میں ووٹ ڈالا جاسکے۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ حلف نہ لینے کی صورت میں سینیٹ انتخابات کو ملتوی کیا جائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ بھی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ کرچکی ہے۔ الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کا نوٹیفیکشن جاری کیا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے خواتین کیلئے 20 مخصوص اور3 اقلیتی نشستیں سنی اتحاد کونسل کو دینے سے انکارکیا تھا، 7 مارچ کو پشاور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کیخلاف دائر درخواست پر منتخب ارکان کو حلف اٹھانے سے روکنے کے حکم میں 13 مارچ تک توسیع کردی تھی۔

14 مارچ کو ہائیکورٹ کے 5 رکنی لارجر بنچ نے متفقہ طور پر سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف درخواست مسترد کردی تھی۔

PMLN

PPP

JUIF

Peshawar High Court