Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی سی بی نے فریکل فٹنس کیمپ کیلئے 29 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا

عماد وسیم ، محمد عامر اور حارث رؤف کے نام بھی شامل
شائع 25 مارچ 2024 10:22am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 فزیکل فٹنس کیمپ کے لیے 29 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ عماد وسیم ، محمد عامر اور حارث رؤف کے نام بھی شامل ہیں۔

پاک آرمی کے تعاون سے منگل سے کاکول اکیڈمی ایبٹ آباد میں شروع ہونیوالے تربیتی کیمپ میں شامل 29 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔

ان کھلاڑیوں میں بابراعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، فخرزمان، صاحبزادہ فرحان، حسیب اللہ، سعود شکیل، عثمان خان، محمد حارث، سلمان علی آغا، اعظم خان، افتخار احمد، عرفان خان نیازی، شاداب خان، عماد وسیم ، اسامہ میر، محمد نواز، مہران ممتاز، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عباس آفریدی، حسن علی، محمد علی، زمان خان، وسیم جونئیر، عامر جمال، حارث رؤف اور محمد عامرشامل ہیں۔

تربیتی کیمپ کے ذریعے کھلاڑیوں کو آنے والی سیریز اور ٹورنامنٹ کے لیے تیار کیا جائے گا جس میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹی 20 سیریز ، آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز اور امریکہ ، ویسٹ انڈیز میں منعقدہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شامل ہے۔

کیمپ 26 مارچ سے شروع ہوکر 8 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا۔ کیمپ میں بنیادی توجہ ٹیم کی تیاری پر ہوگی جس کا مقصد کھلاڑیوں کی جسمانی اور ذہنی طاقت بڑھانا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ وہ آنے والے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بہترین حالت میں ہوں۔

کیمپ میں تجربہ کارٹرینرز اور کوچز کی رہنمائی میں کھلاڑی ایک جامع پروگرام کے تحت ٹریننگ حاصل کریں گے جو ان کی فٹنس لیول، چستی، لیڈرشپ اور اسٹریٹجک سوچ اور میدان میں مجموعی کارکردگی کو بلند کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

cricket

pakistan army

PCB

Physical Fitness Camp