Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوٹ رادھا کشن: تنخواہ مانگنے پر مالک نے مزدور کی انگلیاں کاٹ دیں

متاثرہ فیملی کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اورآئی جی پنجاب سےانصاف کا مطالبہ
شائع 25 مارچ 2024 09:45am

کوٹ رادھاکشن کے نواحی علاقے بھمبہ میں محنت کش کاتنخواہ مانگناجرم بن گیا، مالک نے مزدور کے ہاتھ کی 4 انگلیاں کاٹ دیں۔

اویس نامی نوجوان عرفان نامی شخص کےگودام پرکئی سال سےملازم تھاتاہم اس دوران وہ اپنی تنخواہ مالک کےپاس بطورامانت جمع کرواتا رہا۔

اب رقم واپسی کے مطالبےپرمالک نےطیش میں آکر ملازم کو بدترین تشدد کانشانہ بناڈالا۔

ملزم عرفان نے مبینہ طور پر محنت کش کےہاتھ کی 4 اُنگلیاںتیزدھارآلے سے کاٹ ڈالیں۔

متاثرہ فیملی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اورآئی جی پنجاب سےانصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

police

Crime

Kot Radha kishan

cut off the fingers